ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو میبنہ کرپشن کیس میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ جہاں ان کے قریبی ساتھی نے نیب سے پلی بارگین کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں پرویز الہی کے شریک ملزم حبیب قاسم نے 67 لاکھ کی پلی بارگین کرلی۔
عدالت نے 67 لاکھ روپے کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب لاہور نے مؤقف اپنایا کہ ملزم حبیب قاسم سب انجنئیر تھا۔ ملزم نے 40 فیصد پے آرڈر اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔
نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔