ویڈیو: کراچی ڈیفنس  میں  کارڈرفٹنگ، ایک ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) کراچی ڈیفنس میں کارڈرفٹنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  نوتعمیر شدہ آکسفورڈ اسٹریٹ پر کار ڈرفٹنگ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے  حراست  میں لے لیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا  کا کہنا ہے کہ خیابان بخاری میں کار ڈرفٹنگ میں دو افراد ملوث پائے گئے ہیں، ایک کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔

اسدرضا نے بتایا کہ   ڈاکٹر کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News