پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: مدعو کیے گئےاعلیٰ ریاستی مہمانوں کی اکثریت غیرحاضر

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: مدعو کیے گئےاعلیٰ ریاستی مہمانوں کی اکثریت غیرحاضر
کیپشن: Joint Session of Parliament: Majority of invited high state guests absent

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدعو کئے گئے اعلیٰ ریاستی مہمانوں کی اکثریت کے غیرحاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور تینوں سروسز چیفس مشترکہ اجلاس میں نہ آئے۔ اس کے علاوہ پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، چاروں گورنرز بھی مشترکہ اجلاس میں شامل نہ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے نہ آئے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر حسب روایت شور و غل کا شکار رہی۔ اپوزیشن نے صدر مملکت کی تقریر کے دوران خوب احتجاج اور شور شرابہ کیا۔

تقریر کے دوران پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل اراکین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے جمشید دستی سیٹیاں، باجے بجاتے رہے۔