ویب ڈیسک : (دانش منیر) پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ نے 10 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور، قصور ،چکوال ، گجرات ، بھکر ، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں نفاذ کیا گیا ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی نہیں کی جا سکے گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اپریل سے 22 اپریل تک دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں پانچ روز تک دفعہ 144نافذ رہے گی۔