پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،18اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،18اگست2021
وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، معاملے پر وزیراعظم نے آئی جی پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور میں نوکری کا لالچ دے کر خاتون کیساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ راجہ جنگ قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کو مبینہ طور پر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ان افراد نے خاتون کو نوکری کے انٹرویو کے لیے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر میں آنے کا کہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے انتشار پھیلانے والی ایسی 750 ویب سائٹس بند کر دی ہیں جو داخلی صورتحال میں خرابی پیدا کر رہی تھیں، قوم کوتقسیم کر کے تفریق پیدا کرنے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا ہے۔ برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف مقدمہ کیا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14 اور، ایف 15 کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کا عمل آج مکمل کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کا بھی پلاٹ نکل آیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا جوڑ 24 اکتوبر کو دبئی میں پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔