’پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات تھےاور رہیں گے‘

’پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات تھےاور رہیں گے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جس وقت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بنا تو ہم کورونا وبا کی لہر سے گزر رہے تھے۔ اس وقت ہسپتالوں میں آکسیجن اور دیگر سہولت پر کام کیا جارہا تھا۔ اس وقت این ڈی ایم اے سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں ساتھ دینے کا کہا گیا۔ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ ایف ڈبلو او کے منصوبے پورے ملک میں جاری ہیں۔ محمود آباد نالے میں بھی ایف ڈبلو او نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسا منصوبہ جس میں لوگوں کو پریشان ہوں۔ محمود آباد نالے کے اطراف رہایشوں کا بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان پر بہت رائے تھی۔ ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور رہیں گے۔ آپ کی سیاسی لیڈر ہوتے ہوئے عوام کی بھی زمہ داری ہے۔ عوام کی پزیرائی کو مل کر سمنٹا ہوتا ہے۔ سندھ حکومت نے تجاوزات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا۔ محمود آباد نالے پر ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیورج کا نظام ، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انشاءاللہ جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔