لاہور ( پبلک نیوز) لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا عمران صاحب الزام بار بار دہرانے سے سچ ثابت نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کوکرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دے چکی۔ پاکستان کرپشن میں 111سے124 ویں نمبر پر موجودہ دورحکومت میں پہنچا۔ چینی، آٹے اورادویات میں ڈاکے، بجلی، گیس، رنگ روڈ اور کورونافنڈ میں کرپشن کا الزام دوسروں پر نہ لگائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں۔ 4 سال سے ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ملک میں گیس کا بحران ہے۔ معیشت تباہ ہے۔ بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔ ہمیں معلوم ہے ہرگزرتے دن کےساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مزیدالزامات بھی لگائیں گے۔