اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت میں تھانہ کھنہ کی حدود میں لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ سوہان یونین کونسل گلی نمبر 5 کے پاس گھر میں پیش آیا۔جہاں لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ لڑکے کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی جبکہ قتل ہونے والی لڑکی کی شناخت طوبہ شہزادی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو شادی نہ ہونے کی بناء پر قتل کیا۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔