پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 19 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 19 فروری 2021
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےچینی سفیرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کےامور،خطے کےامورپرتبادلہ خیال،آئی ایس پی آرکےمطابق سپہ سالار کا ویکسین فراہمی سمیت عالمی فورمز پر حمایت کرنے پر اظہار تشکر، دونوں ممالک کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےعزم کااعادہ۔افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا، عسکری کی بجائے سیاسی حل پرزوردیتے ہیں، برسوں سے جاری شورش کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم کا افغان وفدکے سربراہ احمد ولی مسعود سے ملاقات میں اظہارخیال۔جہانگیرترین سینیٹ انتخابات سےقبل دوبارہ متحرک،حفیظ شیخ نےجہانگیرترین سے تعاون مانگ لیا،جہانگیرترین کی فیصل آبادآمد،راجہ ریاض سےخصوصی ملاقات کی، حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہو یا خفیہ ووٹنگ سے، حکومت اب میدان میں آئے، کسی کو ڈاکا ڈالنے، دھاندلی کرنے اور اکثریت دلوانے نہیں دیں گے، صدارتی ریفرنس اپنے ارکان پرعدم اعتماد ہے، کراچی کے ضمنی الیکشن میں کامیابی سے سلیکٹرز کی نیندیں حرام کردی ہیں، بلاول بھٹو نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیاتحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کرے گی، ن لیگ پیپلزپارٹی کوپتہ چل جائےگاتیل کس بھاؤہے،فوادچودھری کے اپوزیشن جماعتوں پر تابڑ توڑ حملے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔