نوازشریف کو باہر بھیج کر غلطی کی، وزیراعظم

نوازشریف کو باہر بھیج کر غلطی کی، وزیراعظم

منڈی بہاؤالدین: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تسلیم کرتاہوں نوازشریف کو لندن جانے دیکر غلطی کی .

منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی تو میں سمجھتا آج جائے گا یا کل، آج چوروں کا ٹولہ اور ڈاکووں کا گلدستہ کہاں ہے ؟ایک بھگوڑا میاں باہر تو دوسرے چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے .

وزیراعظم نے کہا نوازشریف خیبرپختونخوا جاتا تو کہتا تھا کدھر ہے نیا پاکستان،فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا، فضل الرحمان ہر ماہ لوگوں کو جمع کرکے کہتے ہیں حکومت گرادیں گے ، آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے ،میں ان کو این آر او نہیں دوں گا،جب تک زندہ ہوں پیچھا کرتارہوں گا.

انہوں نے کہا آج وہ لوگ اکھٹے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے، جس طر ح پرویز مشرف سے این آر او لیا مجھ سے بھی توقع . کررہے ہیں

عمران خان نے کہا ٹیپس رکھنے والا کام سیاستدان کا نہیں مافیا کاہے ، کیا سیاست دان بھی ٹیپس رکھتے ہیں؟ مریم نواز کہتی ہیں میرے پاس ٹیپس ہیں، چھوٹے میاں کو پتا چل گیا مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ کیسے آگیا، فضل الرحمان اپوزیشن کو ڈرا رہا ہے کہ جلدی حکومت کو گرادو،20 سال سے یہ ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں،آج ملک کی عدالتیں آزاد ہیں ،اب چیف جسٹس پر کوئی حملہ نہیں کرتا ، ان کا پیچھا تن تک نہیں چھوڑوں گا جب تک پیسہ واپس نہی کرتے . انہوں نے کہا مریم بی بی اپنے کیس سے ڈر ر ہی ہیں اور عدالتوں کو ڈرا رہی ہیں ، منشی اسحاق ڈار کو آج کون بھول سکتا ہے،شاہدخاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے جہاز میں فرار کرایا،چھوٹے میاں نے پیسے اکٹھے کرنیوالے اسپیشلسٹ بیٹے کو باہر بھجوایا. وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج سے آٹھ نو ماہ پہلے پیٹرول 40 ڈالر پر تھا جو اب 90 ڈالر تک جا پہنچا ہے لیکن ہماری کوشش ہےکہ آپ پر بوجھ کم کریں اور آپ پر مزید بوجھ نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک چل رہا ہے، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن اور ایکسپورٹ ہے، ہماری کبھی اتنی آمدنی نہیں تھی جو آج ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا اب بھیجا ہے۔

Watch Live Public News