’کاغذ لہرا لہرا کر شہبازشریف کیخلاف گفتگو کرنیوالے شہزاد اکبر کہاں ہیں؟‘

’کاغذ لہرا لہرا کر شہبازشریف کیخلاف گفتگو کرنیوالے شہزاد اکبر کہاں ہیں؟‘
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کاغذ لہرا لہرا کر شہبازشریف کے خلاف گفتگو کرنے والے شہزاد اکبر کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت آ گیا۔ عمران خان کا اب بس نہیں چل رہا۔ شہبازشریف صرف چودھری صاحب کی عیادت کے لیے گئے تھے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔ عدم اعتماد پر پیش رفت ہوگی تو عوام کے سامنے لائیں گے۔ ترجمان ن لیگ نے کہا شہزاد اکبر کاغذ لہرا لہرا کر شہبازشریف کے خلاف گفتگو کرتا تھا آج کدھر ہے۔ صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا۔ پھر گندا نالہ اس کے بعد ڈیوڈ روز ڈیلی میل کی کہانی۔ نہ ان کی بس چلتی ہے نہ عمران خان کا اب بس چل رہا ہے۔ گھر جانے کا وقت قریب ہے۔ اب کیا لے آئے ہیں اسحاق ڈار کا اقبالی بیان زنگ آلود سپریم کورٹ میں اپیل سے خارج ہو چکا۔ اگر آپ کے پاس اتنا بڑا انکشاف تھا تو نیب کیسز کیوں شروع کیے۔ جو آپ ویڈیو کی بات کر رہے ہیں وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔ میں ساتھ تھی ان کے دھکے پڑ رہے تھے پولیس والوں کو کہا گیا ان کو سائیڈ پر کریں۔ ویڈیو کا اگلا حصہ بھی دیکھ لیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔