’اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘

’اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں۔ پہلے کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام جانتے ہیں اپوزیشن صرف عدم اعتماد کے شوشے چھوڑ رہی ہے۔ اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ عثمان بزدار نے کہا پی ٹی آئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کے لئے کر رہے ہیں۔ عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔