ملک میں نمونیہ نے پھر سراُٹھالیا،مزید 13بچےجاں بحق

ملک میں نمونیہ نے پھر سراُٹھالیا،مزید 13بچےجاں بحق
کیپشن: ملک میں نمونیہ نے پھر سراُٹھالیا،مزید 13بچےجاں بحق

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 13 بچوں کی جانیں نگل گیا۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ  کے مطابق خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ سے ایک دن کے دوران پنجاب میں مزید622 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں 131 مریضوں میں نمونیہ کی تشخیص ہوئی جن میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں مجموعی نمونیہ کیسز کی تعداد 6190 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 28809 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیہ سے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو نمونیا کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شہری خشک سردی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے بچوں کو موذی بیماری سے بچائیں۔

Watch Live Public News