کپتانی چھوڑنا غلط یا درست؟شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی بارے بڑا بیان دیدیا

کپتانی چھوڑنا غلط یا درست؟شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی بارے بڑا بیان دیدیا
کراچی: (ویب ڈیسک) کچھ کرکٹ تجربہ کار ویرات کوہلی کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ ان پر شدید حملے کر رہے ہیں۔ اب شاہد آفریدی نے بھی ویرات کوہلی بارے کر بڑا بیان دے دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے۔ اب وہ ہندوستان کے کسی فارمیٹ میں کپتان نہیں رہے۔ شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی کا فیصلہ بالکل درست ہے اور وہ ایک ایسے مرحلے سے گزر رہے ہیں جس سے ہر کھلاڑی گزرتا ہے۔ شاہد آفریدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ویرات کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں اور اس طرح وہ اپنی اپنے کھیل سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ لیجنڈری بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 'ہر کھلاڑی کے کیرئیر میں ایک مرحلہ آتا ہے، جب وہ دباؤ کو سنبھال نہیں پاتا۔ ویرات کوہلی نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اور ٹیم انڈیا کی اچھی کپتانی بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں پر آنے والا دبائو ان کی اپنی کارکردگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ایک بلے باز کے طور پر اب وقت آگیا ہے کہ ویرات کوہلی اپنی بلے بازی سے لطف اندوز ہوں۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان ریکارڈ شاندار ہے۔ انہوں نے 68 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم انڈیا کی قیادت کی جس میں سے انہوں نے 40 ٹیسٹ جیتے اور 17 ٹیسٹ ہارے ہیں۔ ویرات کے علاوہ کسی بھی ہندوستانی کپتان نے اتنے ٹیسٹ میچ نہیں جیتے، یہ کسی ہندوستانی کپتان کا ریکارڈ ہے۔ مہندر سنگھ دھونی 60 ٹیسٹ میں 27 ٹیسٹ فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد سورو گنگولی 49 ٹیسٹ میں 21 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی بطور کپتان میچز: 68 جیتے: 40 شکست: 17 ڈرا: 11 ویرات کوہلی نے بھی بطور کپتان اپنی بلے بازی کی مہارت دکھائی ہے۔ ویرات نے 68 ٹیسٹ میچوں کی 113 اننگز میں 54.80 کی اوسط سے 5864 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے بطور کپتان 20 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔ کپتان کے طور پر رنز کے معاملے میں بھی ویرات باقی تمام کپتانوں سے بہت آگے ہیں۔ ویرات کے بعد مہندر سنگھ دھونی کا نمبر 60 ٹیسٹ میں 3454 رنز کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عظیم بلے باز سنیل گواسکر 47 ٹیسٹ میں 3449 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News