لاہور: (ویب ڈیسک) کالی کشمش کے فوائد بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن اگر آپ کو صحت سے متعلق اس کے فائدوں کا علم ہو جائے تو آپ انہیں آج ہی سے کھانا شروع کردیں گے۔ سردیوں کے موسم میں ناشتے کے لئے بہترین خشک میوہ کالی کشمش ہے۔ یہ ناصرف صحت بخش ہے بلکہ آپ کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ جن لوگوں نے وزن کم کرنے کا سفر شروع کیا ہے ان کے لئے کالی کشمش ان کی پہلی پسند ہونی چاہیے۔ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سیاہ کشمش آپ کی خوراک میں ایک شاندار اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ بالوں کے گرنے کو کم کرنے اور خون سے نجاست کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے، خون کی کمی کو دور رکھنے میں بھی موثر ہے۔ کشمش میں پوٹاشیم، فائبر، پولی فینول، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جو جسم کی اچھی صحت کے لئے بہت ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ کالی کشمش کھانے سے جسم کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ کالی کشمش میں بوران منرل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ کالی کشمش کھانے سے خون کی کمی کے مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ خون کی کمی کے مسئلے میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کالی کشمش میں ایسی دوائی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول کم رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کالی کشمش کا استعمال خون میں موجود چربی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کشمش کا استعمال مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکتا ہے۔ کیونکہ کالی کشمش وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں، کورونا کے دور میں مضبوط قوت مدافعت کے لیے کالی کشمش کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کالی کشمش جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو جوان بنانے کا کام کرتے ہیں اور ہماری جلد کو بہت سے انفیکشن سے بچانے کے لئے حفاظتی ڈھال ہیں۔