حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی، عمران خان

حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی، عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے سارے کیسز معاف کرا دیے، شہبازشریف نوازشریف مریم زرداری یہ سب بچ گئے ہیں اس سے زیادہ ظلم کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دو مہینے بڑے دور لگ رہے ہیں، میں تو ابھی کی بات کر رہا ہوں، 4 ارب ڈالر کے تو ریزور رہ گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے جو بھی ہو جائے یہ حکومت الیکشن کرانے کیلئے مجبور ہو جائے گی۔ 17 سال میں سب سے بہترین معاشی پرفارمنس ہماری تھی، انہوں نے سازش کر کے ایک آرمی چیف کے ساتھ ہماری حکومت گرائی، جنرل باجوہ کو میں نے اور شوکت ترین واضح بتایا تھا اگر آپ نے یہ سازش کامیاب کرا دی کوئی بھی نہیں سنبھال سکے گا، وہی ہوا، جو جنرل باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر کیا، دشمن بھی نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق جس طرح آخر تک ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی، پورا ان پر زور لگایا گیا کہ یا تو وہ جوائن کر جائیں ن لیگ یا چیف منسٹر شپ نہ چھوڑیں ، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے انہوں نے وفاداری دکھائی، ان کو تو ہم نے وفاداری واپس دینی تھی، وہ ضم ہو جائیں گے ہماری پارٹی کا حصہ بنیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو ٹی ٹی پی بیٹھی ہوئی تھی۔ افغان حکومت نے انہیں کہا پاکستان واپس جاؤ، ادھر سے یہ پاکستان میں حملے کرتے تھے، دو راستے تھے یا تو ان 40 ہزار لوگوں کو کھڑا کر کے گولی مار دیتے ، وہ نہیں کرنا تو ری ہیبیلیٹ کرنا تھا، یہ ساری پارٹیاں آن بورڈ تھیں، ری ہیبیلیٹیٹ کیا نہیں، کوئی توجہ نہیں دی۔ ہمیں خوف تھا کہ یہ آئے اور ان پر توجہ نہ دی تو دہشت گردی بڑھنا شروع ہو جائے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ نئے جو آرمی چیف آئے ہیں ان سے آپ کا کوئی رابطہ ہوا، صدر کے ذریعے کوئی رابطہ قائم کیا؟، جس پر عمران خان نے کہا کہ دیکھیں ہماری تو اس وقت کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔