نازیبا ویڈیو وائرل کیس: ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

نازیبا ویڈیو وائرل کیس: ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
ڈاکڑ عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں انکی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ہے ۔ کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکڑ عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی عامرلیاقت کی سابق اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا ہے اور عدالت نے ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، دانیا شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہے ۔ دانیا کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج دوسری جانب اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کئے جانے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیا کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ملزمہ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ جس میں ایف آئی اے کے ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ تفتیشی افسر عارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزمہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ خیال رہے کہ ملزمہ دانیا شاہ کے خلاف عامرلیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے ایف آئی میں شکایت درج کروائی تھی اور دانیا شاہ کو ایف آئی اے نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔