افغان سفیر کی بیٹی کااغوا ، گتھی آج سلجھ جائے گی

افغان سفیر کی بیٹی کااغوا ، گتھی آج سلجھ جائے گی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف سکس سے یہ گھر جا سکتی تھیں مگر انہوں نے ایف نائن جانے کو اہمیت دی ، رات دو بجے انہوں نے ہمیں تحریر دی ہے، ہم فارن آفس سے بھی رابطے میں تھے،اس کے بعد ان کی درخواست پر ہم نے 365/354/506 اور 34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے، رات دو بجے ہم نے ایف آئی آر ان کے گھر سے کلیکٹ کی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت تھی کہ اس کیس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جیسے جیسے وہ ہم سے تعاون کر رہے ہیں اس کیس کی کڑیاں کھل رہی ہیں لیکن ہماری فوٹیج میں کھڈا مارکیٹ سے ان کا راولپنڈی جانا اور پھر شاپنگ مال پر اترنا یہ بھی ہماری انویسٹی گیشن میں شامل ہیں، اب مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے آئیں، یہ گتھی آج شام تک سلجھ گئی تو اس کیس کی ساری کڑیاں مل جائیں گی،ہم انٹرنیشنل میڈیا جس کو انڈین میڈیا سے مس گائیڈ کیا ہےاس کو ہم حقیقت کے قریب لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔ ہمارے خطے میں کیونکہ ہماری اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، اس ریجن میں عمران خان کی حکومت کی جو فارن پالیسی کی مقبولیت ہے اور جیسے ان کا Abdolutly Not جو ہے وہ مقبول ترین بات مانی گئی ہے ایسے عالم میں انڈیا ہمارے خلاف کسی پروپیگنڈے کو ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ داسو کے مسئلہ پر پندرہ لوگ کل گئے ە، پاکستان آرمی ە، ایجنسیاں وہ سب اس انویسٹی گیشن میں زبردست محنت کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر اب جائنٹ انویسٹی گیشن ہے، جس میں ہمارے بھی پندرہ لوگ ہیں اور ان کے بھی پندرہ لوگ ہیں، کل وزارت داخلہ کی تعریف کی گئی ہے واٹس ایپ پر کہ ہم نے میزبانی کی اور پاکستان کی ایجنسیوں سے شاندار تعاون کیا، صرف ایک بات انہوں نے کی ہے ہمارا بیانہ اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔

Watch Live Public News