دھیر کوٹ (ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والوںآؤ دھیر کوٹ اور دیکھو عوام نے نواز شریف کو پلس پلس پلس کردیا ہے۔مریم نواز ووٹ لینے نہی آئی بلکہ کہنے آئی ہے کہ مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے. آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قربانی ضائع نہیں گئی،رنگ لائی ہے، آزادکشمیرنےن لیگ کاساتھ دیکرتاریخ رقم کی، جہاں جاتی ہوں صرف ایک آوازآتی ہےاوروہ ہےنوازشریف،سلیکٹڈکل باغ کےسرکاری جلسےمیں آئےتھے یہ کل کاجلسہ نہ کرتےتوشایدکچھ بھرم رہ جاتا. انہوں نے کہا کراچی سےخیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نےمستردکردیا،کل کےفلاپ جلسےپرکروڑوں روپےخرچ کیےگئے،یہ الیکشن نہیں،انقلاب ہے.