مری، بل نہ بھرنے پر پولیس کو پانی سپلائی بند

مری، بل نہ بھرنے پر پولیس کو پانی سپلائی بند
مری ( پبلک نیوز) پولیس کے پانی بل کی مد میں 5 لاکھ کے بقایہ جات تمام پانی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے۔ ایکسئین پبلک ہیلتھ کو کنکشن کاٹنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ملکہ کوہسار مری میں ایکسئین پبلک ہیلتھ عمر نواز کو زدو کوب کرتے ہوئے پولیس چوکی بازار میں ہتھکڑی لگا کر بند کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا شدید احتجاج چوکی بازار کا گھیراؤ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری کی مداخلت پر گرفتار ایکسئین پبلک ہیلتھ رہا۔ ایمپلائز یونین کا ملوث پولیس اہلکاروں کی برطرفی اور مقدمے کے اندراج تک پانی کی سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔