پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا دنگل جیت لیا

پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا دنگل جیت لیا
صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری وغیر سرکاری نتائج کے مطابق کل 20 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کو 15 پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 4 نشستیں ملیں جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔ ضمنی الیکشن میں واضح فتح کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں اب واضح برتری حاصل ہو گئی ہے اور وہ ایک بار پھر پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے عدالتی حکم کے مطابق دوبارہ ووٹنگ رواں ماہ 22 جولائی کو ہونی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج تسلیم کر چکی ہے تاہم لیگی قائدین کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی اپنی اپنی جماعتوں کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واحد حل ایک قابل اعتماد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ ’کوئی بھی دوسرا راستہ مزید سیاسی غیر یقینی اور معاشی تباہی کی طرف لے جائے گا۔‘ https://twitter.com/HaroonS2021/status/1548774966363131904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1548774966363131904%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F108486 انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور ووٹرز نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ تمام ریاستی مشینری، پولیس کے ظلم اور جانبدار الیکشن کمیشن کو شکست دی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 6 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1548729103016415233?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1548729103016415233%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F108486 مریم نواز نے کہا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار تھی۔ ہم اپنی جدوجہد اور مقابلہ جاری رکھیں گے۔ ہے ہماری شکست نہیں بلکہ فتح ہے۔ عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی صورتحال کے پیش نظر اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس کے بعد عوام کے سامنے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس مشکل فیصلے نہ کرکے بھاگنے کا راستہ موجود تھا لیکن ہم نے ملک کے مفاد کو مقدم رکھا اور اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1548703414909079553?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1548703414909079553%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F73624%2F خواجہ سعد رفیق نے کہا آج الیکشن کمیشن اور ریاستی ادارے مکمل جانبدار تھے اور یہ مکمل سیاسی مقابلہ تھا، آج ہمارا مقابلہ تیل کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے ساتھ تھا، مخلوط حکومت نے سخت فیصلے کیے اور عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اٹھایا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے حسب عادت رونا شروع کردیا تھا، آج پھر عمران خان اور ان کے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ سعد رفیق نے کہا آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاسکتے ہیں، ثابت ہوگیا ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے دھاندلی نہیں کی گئی، نتائج بتارہےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب حکومت غیرجانبدارتھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔