لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر پر ایف آئی اے کی انکوائری کے معاملے پر وفاقی حکومت کی حکمِ امتناع ختم کروانے کی متفرق درخواست منظور کر لی ہے۔ سائفر تحقیقات پر جاری حکمِ امتناع عدالتِ عالیہ نے واپس لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف سائفر تحقیقات روکنے پر وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔