سندھ اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے کا امکان، ذرائع

سندھ اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے کا امکان، ذرائع
کراچی : ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی وفاق کے ساتھ تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو تحلیل کرنے کا امکان ہے، سات اگست تک رواں اسمبلی مدت کے کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع صوبائی اسمبلی کے مطابق سیکریٹری اسمبلی کو اہم ہدایات مل گئیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا ، سات اگست تک اراکین صوبائی اسمبلی کا فائنل فوٹو سیشن ہوگا، سات اگست تک تمام ارکان کارکردگی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے آخری دنوں کا کام شروع کردیا گیا۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ 8اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی،قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔ صدر مملکت نے دستخط نہ کیے تو 48گھنٹے میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔