کوئٹہ (ویب ڈیسک) مجسمہ ساز اسحاق لہڑی کی جانب سے تیار کردہ مرحوم عبدالستار ایدھی کامجسمہ کوئٹہ شہر میں رکھا گیا ہے۔
عبدالستار ایدھی کو ہمارا ساتھ چھوڑتے ہوئے تقریبا پانچ سال ہوگئے ہیں۔ ان کی موت نے سب کو بہت رنجیدہ کیا ، ایدھی سے محبت کرنے والے اپنے اپنے انداز میں سماجی کارکن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی کئی افراد انسان دوست ایدھی صاحب کی تعظیم کرنے اور ان کی افسانوی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متعدد طریقوں کے ساتھ آگے آئے ہیں۔
پاکستانی بطور قوم اس عزم کا عادہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ ملک کے لیے ایدھی صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، چند فنکاروں نے پینٹنگز کے ذریعے ایدھی صاحب سے اپنی محبت کا اظہار کیا تاہم اب کوئٹہ میں ایدھی صاحب کا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ مجسمہ ساز اسحاق لہڑی کی جانب سے تیار کردہ یہ مجسمہ شہر کے ایدھی چوک پر رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل ایدھی کی انسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ڈینیل سوان ، ایک برطانوی سماجی کارکن نے حال ہی میں لندن کے ٹریفلگرس اسکوائر میں ایدھی صاحب کا نقش کھینچا لیا۔ انہوں نے انسانیت کے لیے ایدھی کی کاوشوں سے متاثر ہو کر یہ نقش بنایا۔