برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ’مجسمہ‘ تیار

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ’مجسمہ‘ تیار
لندن: برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی ستائش کیلئے اگلے ماہ اسٹیل کا ایک مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مجسمہ دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا۔اس مجسمے کو لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے جسے اکتوبر میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا۔اسٹیل کا یہ مجسمہ 5میٹر لمبا اور ایک ٹن کے قریب وزنی ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔ اس فن پارے کو ’’حجاب کی طاقت‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک مسلم خاتون کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔مجسمے کے نیچے یہ الفاظ کندہ ہیں کہ ’’یہ عورت کا حق ہے کہ وہ اپنے پہننے کیلئے کچھ بھی منتخب کرے، اسے محبت اور اکرام دیا جائے‘‘۔مجسمہ ساز لیوک پیری نے کہا کہ ’’حجاب کی طاقت‘‘ ایسا فن پارہ ہے جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کمیونٹی کا وہ طبقہ ہے جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن یہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔