خیبرپختونخواہ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں37 فیصد اضافہ

خیبرپختونخواہ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں37 فیصد اضافہ
پشاور(پبلک نیوز) خیبر پختونخواحکومت نے آئندہ مالی سا ل کا بجٹ پیش کردیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37فیصداور بیواؤں کی پنشن میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا. آئندہ مالی سال دوہزاراکیس بائیس کیلئےخیبر پختونخوا کا بجٹ صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کیا، مالی سال کے بجٹ میں اخراجات کے لئے 1118 اعشاریہ ارب رکھے گئے ہیں۔199 ارب ضم اضلاع کےلیے جبکہ 919 ارب روپےباقی صوبے کے لیے رکھے گئے۔ خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 371 ارب روپے تجویز کیا ہے۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ریلیف دیں گے۔ 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا۔ خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کے لئے فنکشنل یا سیکٹرول الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا سرکاری رہائش نہ رکھنے والے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی ملازم کی تنخواہ میں اضافہ کسی وجہ سے نہ ہوا تو اس کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ 20 ہزار مساجد کے خطیبوں کے ماہانہ وظیفہ کے لیے 2.6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ فوت ہو جانے والے ملازمین کی پنشن ان کی بیواؤں، والدین یا پھر بچوں کو ملے گی۔بیواؤں کی پنشن میں 75 کی بجائے 100 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔صوبے میں کنٹری بیوٹری پنشن کے لیے اصلاحات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا صوبے میں ریٹائرمنٹ کی کم از کم عمر 55 سال اور سروس کی حد 25 سال کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ پنشن رولز میں تبدیلی اور پنشن مستحقین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 1 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ پینشن میں 10 فیصد کر رہے ہیں۔پنشن اخراجات میں گزشتہ چند سالوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ پنشن اخراجات 03-2004 میں بجٹ کا صرف 1 فیصد، اب 13.8 فیصد ہیں۔ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا صوبائی ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کے 100.3 ارب ضم اضلاع میں خرچ ہوں گے۔ترقیاتی بجٹ کے 270.7 ارب روپے باقی اضلاع کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اساتذہ، ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، ریسکیو 1122 ایمبولینسز کو ایندھن کی فراہمی جیسے امور سروس ڈیلیوری بجٹ کا حصہ ہیں۔اس سال 20 ہزار، 3 ہزار سکول لیڈرز بھرتی کریں گے۔4300 اساتذہ ضم اضلاع میں بھرتی کریں گے۔1 ارب روپے کالجز کے آپریشن بجٹ کے لیے رکھے ہیں۔30 کالجز کو ماڈل، 40 کالج نئے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا جگر کی پیوندکاری کو صحت کارڈ پلس مں شامل کرنے کے لیے فی مریض 50 ملین تک روپے خرچ کیے جاسکیں گے۔ صحت کارڈ پیکج میں ضم شد و اضلاع کے لیے ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے کر دی ہے. غریب طبقے کے لیے 10 ارب روپے گندم پر سبسڈی دی جائے گی۔ غریب طبقے کے لیے 10 ارب روپے کا فوڈ باسکٹ پروگرام لا رہے ہیں۔ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے لیے صنعتکاروں، نوجوانوں اور خواتین کو 10 ارب روپے کے قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔