چھوٹا تھانیدار ہزاروں روپے لیتے اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

چھوٹا تھانیدار ہزاروں روپے لیتے اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کرپشن کی کیس میں ہیڈ کانسٹیبل کو 20 ہزار جرمانہ اور چار سال قید با مشقت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی سابق ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو عدالت سے سزا دلوانے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم علی احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد جرم ثابت ہونے پر سزا دی۔ ملزم علی محمد کو پی پی سی سیکشن 161 کے تحت دو سال قید اور دس ہزار جرمانہ کی سزا ہوئی۔

ملزم کو سیکشن 5(2) 1947 کے تحت دو سال سزا با مشقت اور دس ہزار جرمانہ ہوا۔ مجموعی طور پر ملزم علی محمد کو چار سال قید با مشقت اور بیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ملزم علی محمد کے خلاف عدالت کی جانب سے مقدمہ نمبر 13/2018 میں سزائیں سنائی گئی۔ سزا کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دو ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے۔

اے ایس آئی فتح شیر کو مدعی سے پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو سرکل آفیسر اوکاڑہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 17/2021 درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔