پاکستان کا گرے لسٹ نے نکلنا پی ٹی آئی کی کامیابی ہوگی:حلیم عادل شیخ

پاکستان کا گرے لسٹ نے نکلنا پی ٹی آئی کی کامیابی ہوگی:حلیم عادل شیخ
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سابق حکومت کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کا گرے لسٹ نے نکلنا پی ٹی آئی کی کامیابی ہوگی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے لوگوں نے فیٹف قانون سازی سے بھی راہ فراری اختیار کی تھی۔ گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتہائی منفی کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پر بھی این آر او مانگ کر انہوں نے سودے بازی کی تھی۔ پاکستان کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو ایک سازش کے تحت تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں شامل وزیراعظم سمیت اکثر وزرا پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بیٹھا کر ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے۔ مہنگائی مارچ اور عوام کے دکھ میں تڑپنے والے سورما اس وقت کہاں غائب ہیں؟ قوم ان چوروں کی ڈرامہ بازی جان چکی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔