پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،18 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،18 مارچ 2021
مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 61 زندگیاں نگل گئی، 3 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.87 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 634 افراد وبا کو شکست دے کر صحیتاب بھی ہوئے۔سکیورٹی فورسزکا سوات میں کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا بدنام زمانہ دہشت گرد مکرم مارا گیا، ایک گرفتار، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شہری بھی شہید،، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں، سکولوں کو تباہ کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 1500 گھر تیار، وزیراعظم آج اسلام آباد کے مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔ ایک ہزار سے زائد فلیٹس اور 500 گھروں کی تقسیم قرعہ اندازی سے ہو گی، وزیراعظم مزید 1500 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔۔ اب آپ کا اپنا ہو گا مکان، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔ سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹتمام صوبائی عہدیدار لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یوآئی کے صوبائی ذمہ داران کے نام خط، لکھا پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کرے گی، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کہتے ہیں نوازشریف کو وطن واپسی کا مشورہ مولانا نے نہیں، ان کے معالج نے دینا ہے۔۔آدھا ایوان خالی ہوا تو پیپلز پارٹی کو استعفے دینا پڑیں گے، مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو،، کہا حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم متحد ہے،، پیپلز پارٹی کے موقف کا انتظار ہے، خدا کرے انہیں سمجھ آ جائے۔ مولانا کہتے ہیں ہم حکومت کومسلسل پریشان رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔

Watch Live Public News