’یہ میری تصویر ہے اور میں جیل نہیں جارہی ‘

’یہ میری تصویر ہے اور میں جیل نہیں جارہی ‘

میشا شفیع نےحال ہی میں اپنے خلاف چھپنے والی جھوٹی خبروں کا جواب دیا ہے۔  گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری تصویر ہے اور میں جیل نہیں جا رہی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میشا شفیع کو علی ظفر کی جانب سے کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں عدالت نے تین سال کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جو اب تک جاری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق میشا شفیع اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں، وہ اپنے خلاف کیس میں بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

اب میشا شفیع کی پوسٹ کے جواب میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے جہاں ان کے مداحواں کی جانب سے خبر کے جھوٹے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے وہیں کچھ ناقدین کی جانب سے ان پر سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

پوسٹ پر ہونے والے ایک دلچسپ مکالمے میں ایک صار ف نےکہا آخرت کی جیل تمہارا انتظار کر رہی ہے ، جواب میں میشا نے تبصرہ کیا وہاں سے لائیو رپورٹنگ کررہے ہیں کیا؟ ایک اور صارف نے پوچھا کہ "آپ کو تو جیل ہوئی تھی جس کے جواب میں میشا نے کہا آپ کے خوابوں میں!یاد رہے کہ گلوکارہ نے گزشتہ روز تین سال قید کی سزا کی جھوٹی خبریں آنے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان خبروں کی تردید جاری کی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔