پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 18 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 18 مارچ 2021
مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ، سابق صدر نے بتایا کہ استعفوں کے معاملہ پر سی ای سی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کیا ہے، سی ای سی کے فیصلہ سے پی ڈی ایم قیادت اور آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت، پرویز خٹک نے مشورہ دیا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں، وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کروائیں گے۔1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا، 1 کنال کے 500 پلاٹس اپنے درباریوں میں بانٹے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو 250 ملین کا ٹیکہ لگایا، وزیربحری امور علی زیدی نے شواہد سماجی میڈیا پر ڈال دیئے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سینیٹ انتخاب کے دوران مسترد ووٹوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معاملہ، سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم کو ان کے مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکارکر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔