پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 19مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 19مارچ 2021
استعفوں کے معاملہ پر سی ای سی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کیا ہے۔ سی ای سی کے فیصلہ سے پی ڈی ایم قیادت اور آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہموٹر وے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔سندھ کی عدالت عالیہ نے کتا مار مہم کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر فریال تالپور سمیت دو ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی سے اس غفلت پر وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور عدالت عظمیٰ کے تحفظات پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ الیکشن 10 اپریل کو گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔گوگل کی جانب سے 10 ہزار سے زائدہ ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی نے امریکی مارکیٹ میں 7 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔