مسئلہ فلسطین: اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون

مسئلہ فلسطین: اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون

اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کو ٹیلی فون، فلسطین کی موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق، اسپیکر قومی اسمبلی کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عید الفطر اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں شہریوں پر جارحیت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف او آئی سی ممالک کو خطوط لکھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے 17 مئی کو اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملے انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔ ایران کا مسلم ممالک میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ تمام اسلامی ملکوں کو مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے راہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنا ہوں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔