اسلام آباد ہائی کورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کےرہنما شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےحکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کیا جائے اس کے ساتھ ان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم بھی قرار دیا گیا ہے . عدالت نے ریمارکس دیئے ہو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔