اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اصلاحات کیلئے عدالت کی بجائے سپیکر آفس آئے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں ہم آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ای وی ایم کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں، آپ کے تمام خدشات دور کریں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شریف، زرداری فیملی کی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1461207241302884352?s=20 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ 1990ء کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔