واٹس ایپ نے صارفین کیلئے بزنس ڈکشنری کا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے بزنس ڈکشنری کا فیچر متعارف کرادیا
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے بزنس ڈکشنری فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ بزنس ڈکشنری فیچر اس وقت برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ میٹا کافی عرصے سے واٹس ایپ کے اندر رہتے ہوئے اشیا کی خریداری کو ممکن بنانے پر کام کررہی تھی اور یہ فیچر اس حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے برازیل میں واٹس ایپ بزنس کانفرنس کے موقع پر بزنس ڈکشنری فیچر کا اعلان کیا۔مارک زکربرگ نے کہا کہ اس فیچر سے صارف ایپ کے اندر رہتے ہوئے کیٹیگری یا نام سے کاروباری اداروں کو سرچ کرسکیں گے۔ اسی طرح واٹس ایپ صارفین کو ڈکشنری آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد صارفین کو کسی کاروباری ادارے کی مختلف اشیا کو ڈھونڈ کر واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس حوالے سے کمپنی نے برازیل میں کئی کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے اور ریگولیٹری منظوری کے بعد وہاں شاپنگ فیچرز کو فعال کیا جائے گا۔ میٹا نے یہ نہیں بتایا کہ بزنس ڈکشنری کا فیچر دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔لیکن میٹا کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کے لوگوں اور اداروں کو اس میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔