’چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اس سے مقابلہ ہو ‘

’چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اس سے مقابلہ ہو ‘
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا‌کہ‌چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اس سے مقابلہ ہو ، انہوں نے دوران گفتگو کئی بار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تذکرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس آکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے، انہوں نے‌کہا‌کہ‌ میں تو کمزور ٹیموں سے کھیلتا ہی نہیں ہوں، میں تو چاہتا ہوں وہ آئے اور میرا اس سے مقابلہ ہو، دراصل نواز شریف نیوٹرل امپائر کے ہوتے میچ کھیل ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف تب ہی الیکشن لڑ سکتا ہے جب اْس کی چوری معاف کردی جائے ، کئی دفعہ گیم اْدھر چلی جاتی ہے جب آپ دھاندلی کے باوجود نہیں جیت سکتے، ثابت ہوگیا کہ ہم امپائروں کے بغیر بھی جیت سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔