کور کمانڈرز کا ایٹمی کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

کور کمانڈرز کا ایٹمی کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، جس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیاگیا اور سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔