کراچی : کرنسی مارکیٹ میں کئی دنوں کی ڈالر کی قدر میں گراؤٹ کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے پر بند ہوا تھا۔