پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،18ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،18ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز بتدریج کم ہونے لگے،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 63 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی، 64 ہزار 564 افراد زیرعلاج،5 ہزار 117 کی حالت تشویشناک ہے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز ملتوی کردی، پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا، یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کرتے ہوئے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا،پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کیوی ہم منصب سے رابطہ کرکے فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی،مہمان ٹیم آج چارٹرڈ طیارے سے واپس روانہ ہو جائے گی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل، رمیز راجہ نے کہا یہ کس دنیا میں رہ رہے ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم تیاری پکڑلے، اب آئی سی سی میں بات کریں گے، یہ پاکستانی فینز اور کھلاڑیوں کے لیے افسوسناک خبر ہے، کہا سکیورٹی کا جواز بناکر ٹور ختم کرنا حیران کن ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کوسازش کے تحت ختم کیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید کی اہم پریس کانفرنس، کہا دستانے پہنے ہاتھوں نے دورہ منسوخ کرایا، جس نےبھی سازش کی،اس کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتا، کہتے ہیں نیوزی لینڈنے یکطرفہ طور پر دورہ ختم کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انگلینڈ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے متعلق سکیورٹی ٹیم سے رائے طلب کرلی، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرلیا جائے گا، انگلینڈ کی ٹیم نے آئندہ ماہ 2ٹی 20 میچز کھیلنے کےلیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔