پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، شیخ رشید

پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس ( پی ڈی ایم) نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے ،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہی جاتے۔21 وزراء بے محکمہ ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حکمرانوں کے150کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی۔نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔70وزراء کی تعداد ائین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔ انہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔