کیا ڈالر اچانک221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا؟

کیا ڈالر اچانک221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا؟
سرچ انجن گوگل ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کومضبوط دکھانے لگا ، گوگل کی جانب سے ڈالر کے غلط ریٹس دکھا ئے جا رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 236 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔تاہم گوگل کرنسی کنورٹر پر ڈالر کی قیمت 221 روپے 91 پیسے دکھانے لگا ہے۔ گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ خبر کا لنک:کیا ڈالر اچانک 207 روپے کا ہو گیا؟ خیال رہے کہ اس سے قبل 28 جولائی 2022 کو بھی ایسے وقت میں جب روپے کی قدر گھٹتی جا رہی تھی اور ڈالر 239 روپے تک پہنچ گیا تھا، اس دوران اچانک ہی گوگل پر ڈالر کی قیمت 207 روپے دکھائی دی جانے لگی جسے دیکھ کر لوگ چونک گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔