کسانوں کو گندم کا بیج 300 روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

کسانوں کو گندم کا بیج 300 روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ
کیپشن: کسانوں کو گندم کا بیج 300 روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ زراعت سندھ نے اعلی کوالٹی کا گندم کا بیج مارکیٹ سے 300 روپےکم قیمت پر کاشتکاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں(Growers)کے لئے اعلی کوالٹی کے گندم کے بیج بیسک (سیڈ) کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کردی۔ 

ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ہاریوں کے لئے سرٹی فائیڈ سیڈ گندم کے بیج کی قیمت 6 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔ کسان محکمہ زراعت کی سیڈ کارپوریشن سے منظور شدہ گندم کا بیج خرید سکیں گے۔ سندھ سیڈ کارپوریشن نے مارکیٹ سے گندم کے بیج کی قیمت 3 سو روپے کم رکھی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسان سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں۔

Watch Live Public News