پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 اپریل، 2021
بعض لوگ صرف اسلام آباد کےلیے اسلام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ موقعے کی تلاش میں ہوتے ہیں، ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی بھی عمل سے پاکستان کو نقصان پہنچے، بات چیت کا پہلا دور مثبت رہا، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پاجائیں گے۔حکومت کا توہین آمیز خاکوں کےخلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسدقیصر کی صدارت میں آج دوپہر2 بجے ہوگا، ناموس رسالت کے حق اور توہین آمیز خاکوں کےخلاف حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ قرارداد پیش کی جائے گی۔امن وامان کی ملکی صورتحال اور سیاسی معاملات، وزیراعظم عمران خان کا پارٹی قیادت اور سینیئر وزراء سے مشاورت کا فیصلہ، عمران خان نے آج تین اہم اجلاس طلب کرلئے، اہم فیصلے متوقع، امن وامان سے متعلق اجلاس کچھ ہی دیر میں شروع ہوگا، ویرداخلہ شیخ رشید سمیت دیگر وزراء شریک ہونگے۔دہشت گرد گروپ کے 5 کارندے گرفتار کیے ہیں، گرفتار دہشت گردوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں، کراچی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد اور رینجرز حکام کی پریس کانفرنس، عمر شاہد کہتے ہیں ملزمان کا پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں خودکش حملے کا پلان تھا۔مفتی منیب الرحمان کی کال پر لاہور واقعے کےخلاف آج ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال، تمام گرفتار افرادکو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے اور ایف آئی آرز ختم کرنے کا مطالبہ، کراچی میں تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا بھی حمایت کا اعلان، وکلاء برادری کا یوم سیاہ منانے کا فیصلہ، سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپ بھی بند۔