احساس کفالت پروگرام کی رقم سے مبینہ کٹوتی پر خواتین کا احتجاج

احساس کفالت پروگرام کی رقم سے مبینہ کٹوتی پر خواتین کا احتجاج

ٹانک(پبلک نیوز) احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں رقوم کی تقسیم میں بدنظمی خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔

رقوم کی تقسیم کا عمل گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک میں کیا جارہا تھا۔ خواتین نے کالج کے سامنے بنوں روڈ کو احتجاجاً ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

خواتین کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ رقوم کی ادائیگی کے دوران فی خاتون سے 500 روپے بطور رشوت کاٹی جا رہی ہے۔ سارا دن رقوم کے حصول کیلئے انتظار میں گزار دیتے ہیں سفارشی خواتین کو بغیر نمبر کے ادائیگی کی جا رہی ہے۔ شدید بدنظمی سے پریشان ہو کر روڈ کو بند کیا ہے۔ غریب خواتین کو بے جاء تنگ کیا جارہا ہے۔

خواتین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ احساس کفالت کے سنٹر بڑھا دیئے جائیں۔ جب تک ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تب روڈ کو بند کئے رکھیں گے۔ خواتین سے مذاکرات کیلئے پولیس حکام بھی پہنچ گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔