خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید

خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید

پشاور (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید، شہدا ڈاکٹرز کی تعداد 60 ہوگی۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سرجن ڈاکٹر عبدالکبیر کورونا سے شہید ہو گئے۔ سرجن ڈاکٹر عبدالکبیر اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ کئی دنوں سے داخل تھے اور آج خالق خقیقی سے جا ملے۔ سرجن ڈاکٹر عبدالکبیر گزشتہ 3ہفتوں سے زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر عبدالکبیر کو سوات کا پہلے سرجن ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ سرجن ڈاکٹر عبدالکبیر سوات کے سابقہ ممبر قومی اسمبلی علاودین خان کے بھائی تھے۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو تاحال شہدا پیکیج نہیں دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔