شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ کل شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا ہے۔وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کے معاملہ کو دیکھنے کا ہدف سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا۔ جہانگیر ترین سے سیاسی کمیٹی کے ارکان جلد رابطہ کریں گے۔ جس کے لیے اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے ارکان جہانگیر ترین کے تحفظات سنیں جائیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سابق آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس، وزیر اعلی کا اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔وزیراعظم عمران خان کا جمشید اقبال چیمہ کو معاون خصوصی فوڈ سیکیورٹی مقرر کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمہ صاحب ایک محنتی اور قابل آدمی ہیں، اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات کے لیے معذرت کر لی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس پر جہانگیر ترین نے اپنا موقف دے دیا ہے۔