کینیا کے آرمی چیف پراسرار ہیلی کاپٹر حادثے میں10 اہلکاروں سمیت ہلاک

gen francis ogola
کیپشن: gen francis ogola
سورس: google

ویب ڈیسک : کینیا کے آرمی چیف کا ہیلی کاپٹراڑتے ہی گر کر تباہ، جنرل فرانسس سمیت 10 اہلکار مارے گئے، کینیا کے صدر کا اظہار افسوس۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فوجی سربراہ جنرل فرانسس اوگولا ان 10 افراد میں شامل تھے، جو جمعرات کو ان کا فوجی ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہونے سے جان سے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ولیم روٹو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر، جو شمال مغربی کینیا میں تعینات فوجیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں دورے پر تھا، مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں چیپٹولل بوائز سیکنڈری سکول سے نکلنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ حادثے کی وجہ دریافت کرنے کے لیے ایک فضائی تحقیقاتی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔

روٹو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ہماری مادر وطن نے اپنے ایک بہادر جرنیل کو کھو دیا ہے۔

 ’ جنرل اوگولا کا انتقال میرے لیے ایک دردناک نقصان ہے۔‘

جنرل اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ بننے سے قبل کینیا کی فضائیہ کے سربراہ تھے۔ گذشتہ سال صدر روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے انہیں ترقی دی تھی۔

صدر ولیم روٹو ، جنہوں نے حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا، کہا کہ جہاز میں سوار نو دیگر ’بہادر فوجی اہلکار‘ بھی جان سے گئے جب کہ دو بچ گئے ہیں۔