ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے دو کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہاؤس میں ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمازجنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی، آئی جی پولیس، کسٹم و دیگر حکام نے شرکت کی۔ کسٹم کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
گورنر غلام علی نے شہداء کےجسد خاکی پر پھولوں کےگلدستے رکھے۔ شہید افتخار عالم اور شہاب علی شہید کے جسدخاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔
ڈی آئی خان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔