( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا شادی اور ماں بننے کے بعد کرکٹ کھیل سکوں گی، بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹر بسمہ معروف نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ شادی کے بعد بھی کرکٹ کھیل سکوں گی۔ کرکٹ میرا جنون ہے،حمل کے وقت لگا کہ شاید میں کرکٹ میں دوبارہ واپسی نہ کرسکوں۔ جب بورڈ سے چھٹی کی بات کی تو انہوں نے میری بہت سپورٹ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ سے پتہ چلا کہ پی سی بی نےپیرنٹل سپورٹ پالیسی بنا دی ہے۔ پالیسی بننے کے بعد لگا کہ اب مجھےکرکٹ میں واپسی کرنی چاہئے،بورڈ میرا خیال رکھ رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی اتنی اچھی سپورٹ ملنے پر میں انکی شکر گزار ہوں۔
بسمہ معروف نے کہا کہ بیٹی فاطمہ میری ترجیح تھی، یہی پریشانی تھی کہ انہیں کیسے سنبھالوں گی، انڈین کھلاڑیوں کی بیٹی کے ساتھ تصاویر کا بعد میں پتہ چلا فاطمہ کی انڈین ٹیم کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تو سارے اسی تصویر پر بات کرنے لگ گئے۔ انڈین ٹیم کی کھلاڑیوں کا فاطمہ کے ساتھ تصاویر بنانا ایک خوبصورت لمحہ تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں بیٹی کو ایکریڈیشن نہ ملنے پر سفرکرنے سے انکارکیا، پی سی بی نےایکریڈیشن کےحوالےسے کافی مدد کی۔